ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آج کا میچ کھیلنے والوں کو پریکٹس کرتے دکھایا گیا ہے۔
2003 کے بعد پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 4 پلیئرز پاکستان کے لیے ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں۔
اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا۔
19 سال قبل کراچی میں محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد اور یاسر حمید کا ڈیبیو ہوا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو پنڈی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔