ایک نیوز نیوز: چینی صدر شی جن پنگ امریکا کے اہم اتحادی ملک سعودی عرب کا رواں ماہ دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے رواں ماہ ماہ سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب 9 دسمبر کو چین، عرب سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جبکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چینی صدر شی جن پنگ کے 7 دسمبر کو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے کا امکان ہے۔
تیل کی عالمی قیمتوں کے تنازع پر امریکا، سعودی عرب تناؤ کے ماحول میں چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔