انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع

انکم ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع
کیپشن: Further extension of Income Tax filing date(file photo)

ایک نیوز نیوز: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی چیمبر نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھانے کی اپیل کی تھی۔

اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30 ستمبر 2022 کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔