فیصل آباد: بااثر افراد کا خاتون پر بہیمانہ تشدد

فیصل آباد: بااثر افراد کا خاتون پر بہیمانہ تشدد
کیپشن: Faisalabad: Brutal violence on a woman by influential people(file photo)

ایک نیوز نیوز: فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں با اثر  افراد کی جانب سے خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا واقعہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بااثر افراد نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کیا، تشدد کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رشتے داروں نے گھر میں گھس کر اہلیہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔

سی پی او کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد انکوائری جاری ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔