ایک نیوز نیوز: شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری آگئی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ کھلاڑیوں کی دستیابی سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ پر چھائے مایوسی کے بادل چھٹ گئے۔ میچ شیڈول کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو پلیئرز کی دستیابی سے آگاہ کردیا۔
انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی۔
The ECB has informed the PCB that they are in a position to field an XI, and, as such, the first #PAKvENG Test will commence as per schedule today (Thursday, 1 December) at the Rawalpindi Cricket Stadium.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 1, 2022
واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔
بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔
اس صورتحال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے ۔
اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔