ایک نیوز نیوز: ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کئی عرصے سے قریبی رشتے میں ہیں اور آئے دن ان کی جلد شادی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ پنک ولا نے خبر شائع کی کہ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اس خبر کو سن کر ارجن کپور نے فوراً ہی سوشل میڈیا میں اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو جھوٹا قرار دیا۔
ارجن نے انسٹاگرام پر پنک ولا اور ملائکہ کے حاملہ ہونے کی خبر دینے والی صحافی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ'آپ اس سے زیادہ نیچے نہیں گرسکتے ،آپ گھٹیا خبریں چھاپنے کے لیے غیر اخلاقی حد تک چلے جاتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ یہ صحافی باقاعدگی سے اس طرح کی خبریں دیتی ہے، ہم ہمیشہ ان جھوٹے آرٹیکلز کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ یہ میڈیا میں پھیل بھی جاتے ہیں اور سچ بن جاتے ہیں۔
ارجن نے خبردار کیا کہ ہماری ذاتی زندگیوں سے کھیلنے کی ہمت نہ کریں۔
اس کے علاوہ ملائکہ نے بھی ارجن کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ لگایا اور بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کی کلاس لی۔