آج پنجاب سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا

Dec 01, 2020 | 09:13 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) آج پنجاب سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پنجاب میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد اٹھائیس سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق ملک میں گذشتہ تین برس کے دوران ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں دس لاکھ سے زائد افراد سے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔اس دوران صوبے کے چھ اضلاع میں سب سے زیادہ نمونے مثبت پائے گئے، جہاں پھر اس مرض سے بچاؤ کی مہم چلائی گئی.

مجموعی طور پر پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ہے۔قومی ایڈز پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان بھر میں ایڈز کے پندرہ ہزار آٹھ سو اکیس مریض مکمل طور پر علاج کروا رہے ہیں،ادارے کے مطابق انجکشن کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والے پانچ ہزار ایک سو پندرہ افراد کا علاج بھی جاری ہے ۔

پاکستان کو اس مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ خاص طور پر دوسرے ممالک سے آنے والوں کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹ کرانے کو یقینی بنانا ہوگا کیونکہ اب تک یہاں تناسب کم ضرور ہے لیکن اگر موثر اقدامات نہ ہوئے تو اس شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مزیدخبریں