بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم پر پابندی لگادی گئی 

Aug 01, 2024 | 23:50 PM

ایک نیوز:بنگلہ دیش حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔  

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ءونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا، جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی   ہے۔  

 خیال رہے  پچھلے  ماہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا ءنے احتجاج کیا تھا، طلبا ءمظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے، پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا، بنگلادیش میں طلبا ءنے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ 

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے  بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کےلیے 97 فیصد اوپن میرٹ مقرر کیا ہے۔ 

مزیدخبریں