ایک نیوز: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی کنسلٹنٹ کی درخواست پر پی سی بی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے سکیورٹی منیجر یا کنسلٹنٹس اب پلیئر سپورٹ سٹاف کا حصہ ہوتے ہیں ،کنسلٹنس بالکل ایسے ہی حصہ ہیں جیسے میڈیا منیجر اور ٹیم ڈاکٹر حصہ ہوتا ہے ،آئی سی سی مینز سیریز اور باہمی سیریز میں سکیورٹی مینجرز ٹیم کے ہمراہ ہوتے ہیں ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اگر سکیورٹی کنسلٹنٹ کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانا چاہتا ہے تو یہ ان کا اختیار ہے ، اب تک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کسی طرح کے بھی سیکورٹی تحفظات کا اظہار نہیں کیا ہے ، بنگلہ دیش کے ساتھ سکیورٹی پلان گزشتہ ماہ شیئر کیا جا چکا ہے ،پلان کے حوالے سے نہ تو کوئی مزید درخواست کی گئی نہ ہی کوئی سوال اٹھایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم 7 اگست کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے ، بنگلہ دیش اے ٹیم کے ساتھ کوئی سکیورٹی کنسلٹنٹ یا سکیورٹی مینجر نہیں ہے ، بنگلہ دیش ٹیسٹ سکواڈ 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گا ،بی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کیلئے اپنی حکومت کو سکیورٹی کنسلٹنٹ کے لیے درخواست کی ہے ۔