بانی پی ٹی آئی کو پہلے اپنےکیے کی تلافی کرنا پڑے گی، خواجہ آصف  

Aug 01, 2024 | 23:24 PM

ایک نیوز: وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف  نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو پہلے اپنے کیے کی تلافی کرنا پڑے گی، جب تک  وہ 9مئی  کے واقعات پر معافی نہیں مانگیں گے اسٹیبلشمنٹ بات نہیں کرےگی ۔    

 تفصیلات کے مطابق   ایک نیوز کے پروگرام  بریکنگ بیریئرز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف   نے کہا ہمیں فوج کی طرف سے حکومت کی آفر ہوئی تھی،  کہا گیا جون تک پنجاب کی حکومت لیں،دسمبر تک وفاقی حکومت لینے کی تیاری کریں، ہمیں لندن بلایا گیا،اس میں فیصلہ ہوا جنرل باجوہ کو توسیع دینے میں سپورٹ کر ینگے،اس میں واضح موقف تھا کہ اس توسیع کے بدلے ہم کچھ لے نہیں رہے،جنرل فیض سے ملاقات ہوئی،انہیں بتایا کہ ہم ووٹ دیں گے، جنرل فیض نے کہا اس بدلے میں کوئی سودے بازی ہورہی ہے،میں نے کہا کوئی نہیں، ہمیں لندن میں یہ نہیں بتا یا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع میں کیوں سپورٹ دے رہے ہیں، محمد بن سلمان ، نوازشریف میں فیصلہ ہواتھا کہ جنرل راحیل سعودی عرب جاکر خدمات سرانجام  دیں گے ۔ 

خواجہ محمد آصف  نے بتایا میں جنرل راحیل شریف کی تقرری والے دن ہی وزیر دفاع بنا تھا ۔  

 آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا  موجودہ صورتحال میں فوج کی اپنی بہت اہمیت ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی توسیع کے بارے میں کسی بھی رائے سے گریز کروں گا، اس بارے میں کچھ بھی کہہ کر کوئی نئی بحث نہیں چھیڑنا چاہتا  ، توسیع کے بارے میں قانون کی کتابوں میں واضح لکھا ہوا ہے، امریکا میں بھی بعض فیصلے حکومت کی بجائے کہیں اور ہوتے ہیں ۔   

بانی پی ٹی  آئی کو 9مئی واقعات کی ذمہ داری قبول کرنا پڑے گی، بانی کو شہداء کے مجسموں کی توہین،9مئی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنی پڑیگی،ہم مینج ایبل استحکام برداشت نہیں کرسکتے،بانی پی ٹی آئی نےمحموداچکزئی کوبات چیت کیلئےنمائندہ مقررکیا، کیایہ سنجیدہ اقدام ہے؟محمود اچکزئی کو نمائندہ مقرر کرنا غیر سنجیدہ پیشکش ہے،فوج محمود اچکزئی کو بطور ثالث کسی صورت قبول نہیں کرے گی،نوازشریف ایوان میں کہہ چکے ہیں کہ آئیں بیٹھ کر مذاکرات کریں،ہم چاہتے ہیں ایسی سیاست ہو جس میں لحاظ ہو،روایات کو فالو کیا جائے،آئین سازی کرنا ہمارا حق ہے،مخصوص سیٹوں کے فیصلے کے بعد بیانات سے پی ٹی آئی توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے۔  

 ان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی والوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کہا اکتوبر میں ہماری حکومت آرہی ہے،ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹربیونل میں تعیناتی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا چاہتا،برطانیہ اور امریکا میں بھی ریٹائرڈ ججز تعینات کئے جاتے ہیں۔ 

9مئی سے بڑی بغاوت کبھی نہیں ہوئی،9مئی کوایک ہی وقت میں مختلف مقامات پر فوج پر حملے کئے گئے، 9مئی کے واقعات صرف ایک شخص کے اقتدار کیلئے کیا گیا، اگر اس معاملے میں غور کریں تو اس میں پی ٹی آئی کی بدنیتی ثابت ہورہی ہے،پی ٹی آئی دور میں ملٹری کورٹس سے24لوگوں کو پھانسی ہوئی،اس میں سویلین بھی تھے، جتنی سزائیں فوج کے لوگوں کو ہوئیں کسی کو نہیں ہوئیں، سزائے موت تک دی گئی، بطور ادارہ جتنا احتساب فوج میں ہے کہیں اور نہیں ہے،میرے لئے اقتدار مسئلہ نہیں ہے،میں چاہتا ہوں ادارے چلیں،کے پی وزیراعلیٰ شہداء کے گھر اظہار تعزیت کرنے تک نہیں جاتے،بانی پی ٹی آئی کو پہلے اپنےکیے کی تلافی کرنا پڑے گی، جب تک  وہ 9مئی  کے واقعات پر معافی نہیں مانگیں گے اسٹیبلشمنٹ بات نہیں کرےگی ۔  

  کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں واپس لیکر کون آیا، پی ٹی آئی کی ساری سازشیں بارڈر سے باہر کو جاتی ہیں،سوشل میڈیا پر غیر مہذب زبان کون استعمال کرتا ہے،پی ٹی آئی کوسازشوں کی تکمیل کیلئے برطانیہ اور امریکا سے فنڈنگ کی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ملک میں کوئی اسٹیکس نہیں ہیں، افغان بارڈر پر لڑائی اسمگلنگ کیلئے ہوتی ہے،اس بارڈر کو بند کرنا چاہیے۔ 

مزیدخبریں