ایک نیوز:وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام ریڈ زون فائلز ود فہد حسین میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا آپ کی فخر الدین ،چیف جسٹس والی کون سی بات مانیں، مسلم لیگ ن سے تو آپ نے انگلی اٹھائی ہی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنسز سن لیں تو تمام جواب مل جائیں گے، ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ ہم سے بات کرلیں، اکتوبر اور دسمبر نے بھی آجانا ہے ،ابھی حکومت تو بنی بھی نہیں تھی تو ان سے کہا تھا کہ حکومت بنا لیں،جب انہوں نے حکومت نہیں بنائی تو ہم نے بنائی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کیاپارلیمان کوئی قانون بنا سکتی ہے کہ جوڈیشری کو ختم کر دیا جائے،آنے والی چیف جسٹس پر کوئی تنقید نہیں ہو رہی،آنے والی چیف جسٹس بارے میں نے کوئی تنقید ابھی تک نہیں سنی،کئی فیصلے ہیں جن کے ساتھ ہم بھی نہیں کھڑے،قانون سازی ہمارا رائٹ ہے تو پھر کرنے دیں ،ملک میں جوڈیشری ،پارلیمان کا اپنا رول ہے وہ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔