قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری 

Aug 01, 2024 | 22:40 PM

ایک نیوز:اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت کل صبح گیارہ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ محسن نقوی دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں ترمیم کابل ایوان میں پیش کریں گے ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے ،قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 ایوان میں پیش کی جائے گی ۔  

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی ،اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا ،پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری بھی حاصل کی جائےگی ۔   

مزیدخبریں