ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار ت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس میں اہم فیصلے سامنے رکھے گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اجلاس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد پیدا صورتحال پر غور کیا گیا ، اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اس معاملے پر اپنی تجاویز دیں ، کل قومی اسمبلی اجلاس میں اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی ، فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیا جائے گا ، اتحادیوں نے کل الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری میں تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے بعض تحفظات کو بھی وزیراعظم نے دور کردیا ،پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے جواب میں حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی ،تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے حکومت جلد بازی کی بجائے اتحادیوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھے گی ۔