جے یو آئی ایف کا  اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک بھرمظاہروں کا اعلان  

جے یو آئی ایف کا  اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک بھرمظاہروں کا اعلان  
کیپشن: JUIF's announcement of nationwide protests against Israeli aggression

 ایک نیوز:جمیعت علماء اسلام کل جمعہ  کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی ،  مولانا فضل الرحمان کے حکم پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش  کیا جائے گا۔  

ترجمان جے یو آئی ایف  اسلم غوری   نے کہا ہے   پاکستانی مسلمان اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے گھناؤنے جرم کی پاداش میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوں ، اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کے دکھ کو ہر پاکستانی محسوس کرتا ہے ،کارکن بھر پور مظاہروں کی تیاری کریں ، پاکستانی عوام اور جے یو آئی کارکن اسرائیل اور اس کے حواریوں کو پیغام دیں کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔  

ترجمان جے یو آئی ایف نے کہا   کل  ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ،خطباء اپنی تقاریر میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں۔