پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا 

Aug 01, 2024 | 19:00 PM

ایک نیوز:پاکستان  کی جانب سے آئی ایم ایف کو 3ارب 60کروڑ روپے کا سود ادا کردیا گیا ۔ 

دستاویزات کے مطابق  یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 1004 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، 30 سال میں آئی ایم ایف سے تقریبا 29 ارب ڈالر قرض لیا گیا جبکہ   30 سال  کے دوران 21 ارب 72 کروڑ ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا ۔  

دستاویزات میں بتایا گیا کہ گزشتہ 4 سال میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا ،چار سال میں آئی ایم ایف کو 4 ارب 52 کروڑ 85 لاکھ ڈالر قرض واپس کیا گیا ، چار سال  میں آئی ایم ایف کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد سو ادا کیا گیا۔

مزیدخبریں