ایک نیوز:ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلےجولائی میں مہنگائی میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں مہنگائی کی شرح 11.09 فیصد پر رہی، شہروں میں مہنگائی 2اشاریہ 3اوردیہاتوں میں2اشاریہ20 فیصد بڑھی، جولائی کے دوران شہروں میں مہنگائی کی شرح 13اشاریہ 18 فیصد رہی ۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح8.14 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔