چینی کی ایکس ملز قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی  ایشن  

چینی کی ایکس ملز قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی  ایشن  
کیپشن: No increase in ex-mills price of sugar, Pakistan Sugar Mills Association

ایک نیوز:پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے چینی کی ایکس ملز قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ 

شوگر ایڈوائزری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کا مشترکہ اجلاس  ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر صنعت و پیداوار  نے کی ۔ 

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار چینی کی برآمد کا معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرے گی ،ای سی سی کو ملک میں شوگر انڈسٹری کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ 

وفاقی وزیر صنعت و تجارت   رانا تنویر حسین  کا کہنا ہے  شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی،   چینی کی برآمد کی اجازت منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایکسپورٹ کی مدت 45 دن سے بڑھا کر 60 کرنے کی سفارش کر دی ۔  

دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے چینی کی ایکس ملز قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، چینی کی رٹیل پرائس سے کوئی تعلق نہیں، ایشن حکومت ریٹیل قیمت برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔