پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم 

پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم 
کیپشن: Pakistan and China have strong friendly relations, Prime Minister

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے کہا ہے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف  نے   چین کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو  کرتے ہوئے کہا   پاکستان کا دورہ کرنے پر چین کے وفد کا شکریہ ادا کرتاہوں،یقین ہے آپ کا دورہ ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا،دونوں ملکوں کے درمیان صنعتی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا بشام واقعے کے بعد چینی بھائیوں کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے،چینی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد چینی وفد پاکستان کا دورہ کررہا ہے ۔