معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ ادا

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ ادا
کیپشن: Funeral prayer of famous comedian Sardar Kamal

ایک نیوز:معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ فیصل آبادمیں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں شوبز سے تعلق رکھنےوالے افراد اور اہل علاقہ شریک ہوئے، سردار کمال کی نماز جنازہ مدنی مسجد بٹالہ کالونی میں ادا کی گئی۔
سٹیج فنکاروں میںناصر چنیوٹی، نسیم وکی، آغا ماجد ، اکرم اداس ،سخاوت ناز ، ہنی البیلا اورلیگی رہنماوئوں شفیق گجر اور اعجاز ورک نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ پیر 30 جولائی 2024 کو اداکار سردار کمال  دل کا دورہ  پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، سردار کمال نے سیکڑوں سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ان  کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا، مرحوم سردارکمال نے سوگواران میں دو بیٹے ایک بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔