ایک نیوز:وزارت آئی ٹی میں ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے راونڈ ٹیبل سیشن کا انعقاد کیا گیا،راونڈ ٹیبل سیشن میں ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر جیف پین، گوگل، میٹا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
راونڈ ٹیبل سیشن میں پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن، پی ٹی اے، ایس ای سی پی، سٹیٹ بینک، این آئی ٹی بی حکام بھی شریک ہوئے، اس موقع پر کنوینر ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تانیہ ایدروس، سیکرٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا چوہدری بھی موجود تھیں۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ڈیٹا ریگولیشن، سائبر سیکیورٹی پہلی ترجیحات ہیں، آئی ٹی سیکٹر کی گروتھ کیلئےپر عزم ہیں،آئی ٹی برآمدات کو پچیس بلین ڈالرز تک لیکر جانا ہمارا ہدف ہے،وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پرائیویٹ سیکٹر کو ہر لحاظ سے سپورٹ کر رہے ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کیلئےاقدامات جاری ہیں، راونڈ ٹیبل سیشن میں ڈیٹا لوکلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، شرکاء نے ڈیٹا حساسیت اور ڈیٹا ہوسٹنگ کے حوالے سے آراء دیں۔
ڈیٹا ریگولیشن، سائبر سیکیورٹی پہلی ترجیحات ہیں:وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ
Aug 01, 2024 | 16:14 PM