ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پیکا ایکٹ کے تحت پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور دیگر کے خلاف درج مقدمے میں رؤف حسن اور دیگر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
عدالت نے 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں ،عدالت نے تمام کو رہا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر محفوظ شدہ فیصلہ ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے سنایا۔
رؤف حسن کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم
Aug 01, 2024 | 15:20 PM