ایک نیوز:پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالٰہی کی طبیعت ناسازہونے کےباعث طبی معائنہ کیلئے نجی ہسپتال آمد ہوئی۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے 45 منٹ تک چودھری پرویزالٰہی کا معائنہ کیا ، چودھری پرویزالٰہی کی ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے ، چودھری پرویزالٰہی کے بلڈ سیمپل بھی لیے گئے، چودھری پرویزالٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے ۔
ڈاکٹروں نےچودھری پرویزالٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا،ڈاکٹروں نے ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیپشن: Chaudhary Parvez Elahi's condition is unwell, he came to a private hospital for examination