حکومت ، عدالت کے حکم پر سوشل میڈیا سائیٹس بند کرتے ہیں :چیئرمین پی ٹی اے

حکومت ، عدالت کے حکم پر سوشل میڈیا سائیٹس بند کرتے ہیں :چیئرمین پی ٹی اے
کیپشن: Govt closes social media sites on court order: Chairman PTA

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ ہمارے سسٹم پر دو سالوں میں کوئی سایبر سیکیورٹی حملہ نہیں ہوا ،خلاف قانون و قواعد سوشل میڈیا مواد کو بھی دیکھتے ہیں ، حکومت اور عدالت کے حکم پر سوشل میڈیا سائیٹس بند کرتے ہیں ۔
چیئرمین کاکہنا تھا کہ چار سالوں میں تین لاکھ سے زائد سائٹس بلاک کی گئی ہیں لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ صرف سنجیدہ امور کو رسپورٹ کریں ، سوشل میڈیا سے متعلق عدالتی کیسز بھی چل رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ تین سالوں میں سو شل میڈیا بارے 9 لاکھ 82 ہزار شکایات میں سے نو لاکھ اسی ہزار نمٹائی گئی ہیں،موبائل سمز کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے یہاں ایک سم دہشتگردی میں استعمال ہوئی، تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ وہ ایک غریب خاتون کے نام پر ہے اسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لالچ دے کر سم اس کے نام سے نکلوائی گئی۔    
چیئر مین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ کمیٹی چاروں موبائل کمپنیوں کے مالکان کو بلا لے اگر وہ ہم سے مطمئن نہ ہوئے تو میں اسی وقت استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا ، ہم نے ہمیشہ ان کو تعاون فراہم کیا ہے۔
 کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تمام موبائل فون کمپنیوں کے مالکان کو طلب کرلیا۔