کم وقت میں زیادہ جادوئی کرتب دکھانے کا نیا عالمی ریکارڈ

کم وقت میں زیادہ جادوئی کرتب دکھانے کا نیا عالمی ریکارڈ
کیپشن: A new world record for performing the most magic tricks in the shortest time

ویب ڈیسک: ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک سٹیج کےجادوگر نے 3منٹ میں17جادوئی کرتب دکھا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا،اس کا یہ ریکارڈ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔
ایوری چن نے 2023 میں بھارت کے جادوگر ایلون کے قائم کردہ11جادوئی کرتب کے پچھلے ریکارڈ کو3منٹوں میں سب سے زیادہ جادوئی کرتب کا ریکارڈ توڑا۔
ایوری کا گینز ورلڈ ریکارڈز کو کہا تھا کہ میں نےہمیشہ ہی عالمی ریکارڈ بنانے کیلئےجادو کا استعمال کرنا چاہا اور میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ مجھے جادو پسند ہے اور میں اسے عالمی ریکارڈ کے ساتھ بلند ترین سطح تک لے جا سکتا ہوں۔
ایوری نے اپنے ریکارڈ توڑنے والے کرتبوں میں جو کرتب دکھائے اس میں اشیاء کو غائب اور دوبارہ ظاہر کرنا، دیوہیکل پلے کارڈز کا استعمال اور پولکا ڈاٹس کو خالی رومال سے ظاہر کرنا شامل ہیں۔