ایک نیوز: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانا ہے تو ہمیں توانائی سیکڑ میں فوری اصلاحات لانا ہونگیں، توانائی کے گردشی قرضوں کو بہتر کرنا ہے اصلاحات کرنی ہونگیں ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نجکاری پالیسی پر عمل کرنا ہوگا ،باہر سے بارؤنگ کرکے ہم ملک کی اقتصادی حالت بہتر نہیں کرسکتے ،بینکوں پر انحصار کم کرنا ہوگا ،بار ؤئنگ کم سے کم کرنی ہوگی، ہمیں اپنے اقتصادی معاملات میں شفافیت لانے ہوگی ،ایس ای سی پی بنیادی ریگولیٹر ہے ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی رجسٹریشن کا عمل آسان بنانا بہترین عمل ہے ،اس ملک میں بہت استطاعت ہے، ایک ارب ڈالر یا اس سے کم کےلئے باہر جانا پڑتا ہے، ہماری اپنی مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے، ریگولیشنز میں جہاں بھی قانون سازی کی ضرورت ہوگی تو حکومت سپورٹ کریگی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے ،سٹیٹ بینک نے شرح منافع کو کم کیا ہے، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے، نجی شعبے کی سرگرمیوں کا فروغ دینا چاہتے ہیں،حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے۔
توانائی سیکڑ میں اصلاحات لانا ہونگیں:وزیر خزانہ
Aug 01, 2024 | 12:10 PM