ایک نیوز:محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا،محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی کردی۔
2اگست سے6اگست کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوگی، خضدار، لسبیلہ، آوران، پنجگور،کیچ،پسنی، اوڑمارہ،گوادر،جیونی، سوراب،قلات ،مستونگ،کوئٹہ،کچھی،سبی،نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی،کوہلو،موسی خیل، بارکھان، شیرانی،لورالائی،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی،دکی، ژوب،قلعہ عبداللہ، زیارت، چمن، وملحقہ علاقوں میں درمیانہ وتیز بارشیں متوقع ہیں۔
شدید بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں ،سولر پینلز اور کچے مکانات کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے،سیاح اور مسافرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،امدادی سامان کی ترسیل بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
Aug 01, 2024 | 11:58 AM