ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،172 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 198 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 27 کروڑ 67 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 95 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,241 جبکہ کم ترین سطح 77,595 پوائنٹس رہی ۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.74 روپے سے کم ہوکر 278.66 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 741 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 118 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 254 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 38 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 56 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,151 جبکہ کم ترین سطح 77,810 پوائنٹس رہی ۔