بجلی بلوں کی ادائیگی سے پریشان عوام کیلئے حکومت کا بڑاسرپرائز

Aug 01, 2024 | 10:48 AM

ایک نیوز: گیپکو نے بجلی صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں10روز کی توسیع کر دی۔
 گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اورپاور ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے،گوجرانوالہ سمیت ریجن کے صارفین کے ماہ جولائی اور اگست کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی گئی ہے۔
ترجمان گیپکو نے کہا کہ بجلی صارفین مقررہ تاریخ کے 10 روز بعد تک اپنے بجلی بل لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر جمع کروا سکیں گے، صارفین کی سہولت کے لئے جولائی اور اگست کے بلوں کی 10 دن تک تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ ختم کیاگیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھرکم بل عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں اور وہ بلوں کی ادائیگی کے لیے قرض لینے اور گھریلو اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں