بارش کا پانی سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں داخل،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

بارش کا پانی سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں داخل،مریضوں کو مشکلات کا سامنا
کیپشن: Rain water services hospital entered emergency, patients are facing difficulties

ایک نیوز: سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں کروڑوں روپے لگا کر ری ویمپنگ کی گئی مگر بے سود رہی، بارش کا پانی سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہو گیا ۔
سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی ندی کا منظر پیش کرنے لگی، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے، سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارش اور سیوریج کا پانی داخل ہوگیا، ایمرجنسی میں داخل ہونے والے پانی نے بدبو پھیلا دی ۔
بارش کے پانی کے باعث ایمرجنسی میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہسپتال انتظامیہ کی جانب 
سے پانی کی نکاسی سے کیلئے بروقت انتظامات نہ کیے جا سکے ،مریض اور لواحقین پانی میں چیک اپ کرانے پر مجبورہیں۔