ایک نیوز:حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر یواین سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا،اجلاس ایران کی درخواست اور روس، چین اور الجزائر کی حمایت کے بعد بلایا گیا ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بیروت اور تہران میں حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تہران اور بیروت میں حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں،غزہ جنگ بندی معاہدے کے مقاصد کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو دیکھ رہے ہیں، طویل المدتی امن اور استحکام کیلئے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے کام کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا تھا، اسماعیل ہانیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں تھے، ایرانی انقلابی گارڈز اسماعیل ہانیہ کی تہران میں قیام گاہ پر حملہ کیا گیا تھا۔