ہاتھوں سے 3 طیارے کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

ہاتھوں سے 3 طیارے کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ
کیپشن: Amazing demonstration of drawing 3 planes with hands

ویب ڈیسک: ایک اطالوی شہری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں سے 3طیارے کھینچ لیے۔

میٹیو پیوون نامی اطالوی شہری نے اٹلی کے شہر آسٹی میں اپنی کامیاب کوشش کے ساتھ ہاتھوں کی مدد سے 3 چھوٹے طیارےکھینچ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

میٹیو نے کہا کہ رگبی میں کئی چوٹیں لگنے کے بعد انہوں نے زیادہ سے زیادہ غیر معمولی ایتھلیٹک ہنر کی طرف توجہ دی۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ رگبی کے دوران سب سے بری کمر کی چوٹ تھی، ڈاکٹروں نے کہا کہ میں دوبارہ کبھی کھیل نہیں سکتا لیکن وہ غلط ثابت ہوئے۔

میٹیو کا ریکارڈ بنانے کے بعد ادارے سے مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں اپنے اس حالیہ ریکارڈ کو توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔