کراچی:بھارت کو چیمپئنز  ٹرافی کھیلنےضرور پاکستان آنا چاہیے،یونس خان  

کراچی:بھارت کو چیمپئنز  ٹرافی کھیلنےضرور پاکستان آنا چاہیے،یونس خان  
کیپشن: Karachi: India must come to Pakistan to play Champions Trophy, Younis Khan

ایک نیوز: سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز  ٹرافی کھیلنےضرور پاکستان آنا چاہئے ۔  

 تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کا لیاری ککری گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھامیری خواہش ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی پاکستان آکرکھیلیں، جب ہم بھارت جاتے ہیں تو ہمیں وہاں بہت عزت ملتی ہے ۔  

میں وقار یونس کی قیادت میں کرکٹ کھیل چکا ہوں، وقار یونس کا پی سی بی کے معاملات دیکھنا اچھی علامت ہے، امیدوقار یونس پاکستانی کرکٹ کو بہتر کریں گے، بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سمجھتے ہیں کہ ان کو کیا کرنا ہے،مجھے اگر یکمشت چار وزارتیں مل جائیں تو  شاید ہی سنبھال سکوں گا۔