اسرائیل کو مشکل دنوں کا سامنا ہے،نیتن یاہو

اسرائیل کو مشکل دنوں کا سامنا ہے،نیتن یاہو
کیپشن: Israel is facing difficult times, Netanyahu

ایک نیوز: نیتن یاہو کا کہنا ہے اسرائیل کو مشکل دنوں کا سامنا ہے ،اسرائیل کسی بھی طرف سے جارحیت کا شدید جواب دے گا، اسرائیل تمام حالات کے لیے تیار ہے۔   

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا  کہنا تھا بیروت حملے کے بعد ہر طرف سے دھمکیاں آ رہی ہیں،کسی بھی خطرے کے خلاف متحدہ اور پر عزم ہیں ,آنے والے دن اسرائیل کیلئے چیلنجنگ ہیں ،اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے، حماس، حزب  اللہ  اور حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں، حزب اللہ نے بیروت حملے میں سینئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کی تصدیق کر دی  ،اسرائیل نے حزب  اللہ  چیف آف  سٹاف فواد شکر سے بدلہ لے لیا ہے، اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔ 

 نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی پراکسیز کو منہ توڑ ردعمل دیا ہے،اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا ، بیروت حملے کے بعد اسرائیل کو تمام اطراف سے خطرات کا سامنا ہے، ہم کسی بھی خطرے کے سامنے متحد رہیں گے۔