ایک نیوز :کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بڑی پیشرفت سندھ پولیس کو ڈاکووں کے خلاف جنگی ہتھیار ،اینٹی ائیر کرافٹ گن استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اینٹی ائیر کرافٹ گن بکتر بند گاڑیوں پر نصب کرکے استعمال کرے گی ، پولیس نے اینٹی ائیر کرافٹ کی خریداری کے لئے پاکستان آرڈینینس فیکٹری سے رابطہ کرلیا ، جلد سندھ پولیس کو 12/7 اینٹی ائیر کرافٹ گنز فراہم کی جائیں گی پولیس نے حکام کو آگاہ کیا تھا ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ائیر کرافٹ گنز ہیں ، اعلی حکام نے سندھ پولیس کو اینٹی ائیر کرافٹ گن کی خریداری کی اجازت دی ۔

کیپشن: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں بڑی پیشرفت