ایک نیوز : حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل اہم قانون سازی کی تیاری،دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کیلئے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت کوئی دینی مدرسہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیرآپریٹ نہیں کرسکے گا۔وزارت داخلہ نے ترمیمی بل 2023 منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دیا، وزیر اعظم نے قانونی مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دیدی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد کے تناظر میں مجوزہ قانون سازی اہم ہے۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کئے، ملک میں رجسٹریشن اور ریگولیشن سے متعلق پرانے قوانین منسوخ کرکے نئے بنائے گئے، تمام غیر حکومتی اور رضاکارانہ تنظیموں کے قوانین منسوخ کرکے نئے بنائے گئے، خیراتی اداروں، ٹرسٹس اور وفاق کے قوانین بھی منسوخ کرکے نئے بنائے گئے۔