ایک نیوز :انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 286.64 سے بڑھ کر 287.54 پر بند ہوا،دوسری جانب مارکیٹ 195 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،222 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 104 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,441 جبکہ کم ترین سطح 47,998 رہی ۔
ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
Aug 01, 2023 | 17:02 PM