انتخابات نہیں احتساب ،نگران سیٹ اپ 2 سال چلےگا، منظور وسان

manzoor wasan
کیپشن: manzoor wasan
سورس: google

ایک نیوز : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے  پھر بڑا خواب دیکھ لیا ، عام انتخابات انتخابات اچھے خاصے وقت کیلئے ملتوی ہوتے نظر آرہے ہیں ،  بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا ۔نگران سیٹ اپ 2 سال کے لئے چلے گا۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ایک بار پھر بڑی پیش گوئی کردی، کہتے ہیں کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، اس میں تاخیر ہوگی، الیکشن کے التواء میں انٹرنیشنل قوتوں، قرضہ دینے والوں کا کردار ہوسکتا ہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات اچھے خاصے وقت کیلئے ملتوی ہوجائیں، ممکن ہے کہ نگران سیٹ اپ 3 ماہ سے 2 سال تک چلے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام کا الائنس بن سکتا ہے، الائنس بنانے میں مولانا فضل الرحمان کا کردار ہوگا، ہماری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اچھے دن نظر آرہے ہیں، اس ہفتہ اور اگلے 2 ماہ کے دوران بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا، نگراں وزیراعظم یا وزرا اعلیٰ سیاسی نہیں ہوں گے، کسی بھی وقت بڑا سرپرائز آسکتا ہے۔