سویڈن پارلیمنٹ کے باہر پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات

Aug 01, 2023 | 16:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سویڈن کی پارلیمنٹ کے باہر قرآن مجید کے تضحیک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سویڈن اور ڈنمارک کی حکومتوں نے مذہبی کتابوں کی بےحرمتی کے واقعات روکنے پر غور کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومتی فیصلے کے بعد بھی سویڈن اور ڈنمارک میں آج پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے۔ اسلام مخالف انتہا پسندوں نے سویڈن میں پارلیمنٹ کے باہر اور ڈنمارک میں سعودی سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سویڈن اور ڈنمارک کی حکومتوں نے اسلامی ممالک سے کشیدگی کم کرنے کے لیے ایسے واقعات کو قانونی طور پر محدود کرنے کے طریقوں پر جائزہ لینے کا کہا تھا۔ڈینش وزیر خارجہ لارس راسموسن نے پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اسپیکرز سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ڈنمارک اور بیرون ملک دونوں جگہوں پر ہم اس پر کام کر رہے ہیں، اُمید ہے کہ ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان کو کم کرنے میں مدد ملے گی، ہم دباؤ کے تحت ایسا نہیں کر رہے بلکہ یہ ہم سب کے بہترین مفاد میں ہے، ہمیں صرف بیٹھ کر اس صورتحال کے بگڑنے کا انتظار نہیں کرنا۔

دوسری طرف سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم کا کہنا تھاکہ اسلامی تعاون تنظیم کے تمام 57 ممالک کو خطوط بھیجے ہیں۔ خطوط میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر وضاحت اور اسلاموفوبیک کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور عراق کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم  کا غیر معمولی اجلاس بھی آج ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں