تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کیلئے بنائےگئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم، اہم فیصلے

Aug 01, 2023 | 16:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کیلے بنایا گیا میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے جس میں رضوانہ کو خون اور  پینٹاگلوبیلنٹ نامی انجکشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ سربراہ پروفیسر جودت سلیم  کا کہناہےکہ رضوانہ کے جسم میں خون شرح 9 ہے جس کی وجہ سےخون کی بوتل لگائی جائے گی ۔ رضوانہ کے کمر کے زخم میں پیپ بھر گئی تھی جسے فوری  صاف کر دیا گیا۔

پروفیسر جودت کا کہنا ہےکہ فزیو تھراپی کے ذریعے رضوانہ کے پھیپھڑے سے انفیکشن کیا جا رہا ہے،رضوانہ کو خصوصی ہوا والے بیڈ پر لٹایا گیا ہے،ہوا والے بیڈ سے اس کی کمر پر نشان نہیں پڑے گے ۔  پینٹاگلوبیلنٹ والا انجکشن بھی آج سے شروع کیا جائے گا۔رضوانہ کا وزن لگ بھگ 30 کے قریب ہے،وزن کی مناسبت سے انجکشن کی خوراک لگائی جائے گی۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج الفرید ظفر  کا کہنا ہےکہ انجکشن 5 لاکھ مالیت کا ہے،یہ سرکاری طور پر مفت لگائے جائے گے۔انجکشن سے جسم میں انفیکشن ختم ہونے میں مدد ملے گی۔ نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس انجکشن کو لگانے کی ہدایت دی ہے،وینٹی لیٹر کی فی الوقت ضرورت نہیں لیکن وینٹی لیٹر تیار رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں