بھنگ پالیسی مسترد ہونے پر کارروائی،سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن فارغ

Aug 01, 2023 | 15:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن حمیرا احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فرحان عزیز خواجہ کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کا چارج دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ووفاقی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ جوائنٹ سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن کو بھی ہٹایا گیا ہے  جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ حمیرا احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔فرحان عزیز خواجہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیڈا تعینات ہیں۔

وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد کابینہ کے گزشتہ اجلا س میں بھنگ پالیسی پر کابینہ اراکین کو مطمئن نہیں کرسکیں تھیں۔ بھنگ پالیسی میں اقتصادی فوائد کا بھی ذکر نہیں تھا ،سیکرٹری نے صرف بھنگ کے میڈیسن میں استعمال کا بتایا تھا۔کابینہ نے پالیسی موخر کردی تو وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری کو ہٹا دیا۔

مزیدخبریں