ایک نیوز: میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں ایک ارب سے زائد کرپشن کےمیگا سکینڈل میں سیکرٹری بلدیات نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث تمام کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹری بلدیات نے ڈی جی آئی اینڈ ایم سردار نصیر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔تمام ملزمان کو تحریری جواب جمع کروانے کے لیے 7روز کا وقت دیا گیا ہے ہے۔
محکمہ بلدیات کا کہنا ہےکہ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علی عباس بخاری ,سدرہ ظفر، زبیر وٹو،یوسف سندھو،ندیم طاہر ،وحید الزمان،محمد فیصل اور قیصر حنیف کے خلاف باقاعدہ محکمانہ انکوائری کا حکم دیا گیا ہےایم او آر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لیے محکمانہ نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
یاد دہے کہ افسران نے بغیر قانونی کارروائی حسین اعوان انٹرپرائز ،فاروق اینڈ کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا۔