سیلابی ریلوں سےتباہ کاریاں،درجنوں دیہات کا زمینی راستہ منقطع

Aug 01, 2023 | 14:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: دریائے ستلج کے پانی میں اضافہ،ندی نالوں میں طغیانی آگئی،حفاظتی بندٹوٹنےسے سیلابی پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔متاثرہ لوگوں نے حکومت کی جانب سے بجلی کے بل معاف نہ کرنے پر احتجاج کرتے نظرآئیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قصور کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں طغیانی آگئی ہے،ستلج کی سطح ٹھہراؤ کے بعد پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے،پیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ سے اوپر ہو گئی،ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 60 ہزار کیوسک کے قریب پہنچ گیا جبکہ پانی سے چندا سنگھ والا کا راستہ بہہ کر 5 فٹ گہرا گڑھ بن گیا۔

خواتین ، بچے، بوڑھے ، جانور گاؤں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں، انتظامیہ نے گاؤں خالی کروانے کا اعلان کیا تھا،اعلانات کے باوجود لوگ گھروں میں موجود ہیں، دیہات خالی نہ کروائے جاسکے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-01/news-1690874151-4439.mp4

قصور/دیہات کےمتاثرن کابجلی بل معاف نہ ہونےپراحتجاج 

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے درجنوں دیہات کا زمینی راستہ تاحال منقطع ہے۔حکومت کی طرف سے سہجرہ یونین کونسل کے بیشتر دیہاتوں کے لئے بجلی کے بلوں میں ریلیف دے دیا گیا ہے ۔ کچھ دیہات جن میں کالو واڑا ، حاکو والا ، کمال پورہ و دیگر دیہات کے متاثرین بل معاف نہ ہونے پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-01/news-1690874001-8577.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-01/news-1690875105-6715.mp4

بہاولنگر/دریائےستلج پانی کابہاؤتیز،سڑکیں بہہ گئیں 

بہاولنگر میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی آمد 71437 جبکہ اخراج 66024 کیوسک ہے،مین کارپٹ روڑ میں 150 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا  ہے،بہاولنگر بھوکاں پتن کے مقام پر دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں میں شدت تباہ کاریاں جاری ہیں مومیکا روڑ کے بعد ساہوکا مین کارپٹ روڑ بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہوکر بہے گیا روڑ ٹوٹنے سے یسین کا ، ساہوکا۔بھورےکا سمیت دیگر درجنوں آبادیوں کا زمینی راسطہ منقطع ہوگیا۔

سینکڑوں افراد پانی کے گھیراؤ میں پھنس کر رہے گئے ہیں،جنہیں نقل مکانی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے،متاثرین کی مدد کےلئے حکومتی مشینری نہ پہنچ سکی۔

ریسکیو جوان اور مقامی افراد پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ چاویکا، فتویرا، مومیکا، ماڑی میاں صاحب، عاکوکا، صابوکا، یاسین کا اور ساہوکا کی درجنوں آبادیاں سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں ہیں لوگوں کی فصلیں اور گھر پانی کی نظر ہوچکے ہیں،متاثرین کھانے سے تنگ اور انکے جانور چارہ میسر نہ ہونے کے باعث بھوکے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے علاوہ کوئی بھی محکمہ عملی طور پر متحرک نظر نہیں آرہا جوکہ ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-01/news-1690874654-6330.mp4

 بہاولنگر/سیلابی علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم

 بہاولنگرمیں ریسکیو1122 کی جانب سے ضلع بہاول نگر کے سیلابی علاقوں میں 14 فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔جن میں 58 ریسکیورز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ضلع بہاول نگر کی مختلف آبادیاں جو زیر آب آئیں وہاں سے 3873 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور 3194 افراد کو ٹرانسپورٹیشن دی۔ 810 جانوروں کو بھی ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-01/news-1690873829-5098.mp4

بلوچستان/ندی نالوں میں طغیانی

بلوچستان کے علاقوں زیارت اور جھل مگسی اور گردونواح میں بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

چلاس/سیلابی ریلا شاہراہ قراقرم کو بہا لےگیا 

چلاس میں سازین کے مقام پرسیلابی ریلا شاہراہ قراقرم کو بہا لےگیا جس کے بعد گلگت سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

این ڈی ایم اے رپورٹ

 ملک میں دریاؤں کے بہاؤ کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے، دریائے سندھ میں بہاؤ قدرے زیادہ ہے، گڈو اور سکھر کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب میں کمی کا رجحان ہے۔ جہلم، چناب، راوی اور ستلج بغیر کسی غیر معمولی بہاؤ کے مستحکم ہیں۔

مزیدخبریں