ایک نیوز : پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی چنئی میں ایشین چیمپئن شپ ٹرافی میں شرکت کیلئے بذریعہ اٹاری واہگہ بارڈر، بھارت پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت پہنچنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کھیلوں اور فلمی صنعت کے ذریعے بھارت کے ساتھ ہماری سرحدیں مزید مضبوط ہوں گی۔
#WATCH | Punjab: Pakistan Hockey Team players arrive at Attari-Wagah Border, Amritsar ahead of Asian Championships Trophy in Chennai. pic.twitter.com/jLjWbk3Sfq
— ANI (@ANI) August 1, 2023
پاکستانی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے چنئی جا رہی ہے اور اس ٹورنامنٹ میں ایشیا بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کھیلوں کے ذریعے ہم اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شروع ہورہی ہے.پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔