ایک نیوز :’’آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا‘‘ ٹرک سے فرار ہوکر آزادی کو انجوائے کرنے والا بکرا سینگوں کے بل ایک کیبل سے اٹک گیا۔
رپورٹ کے مطابق ’’آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا‘‘ محاورا تو آپ نے سنا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بکرا ٹرک سے گرا اور کیبل میں اٹکا ۔ بکرے میاں کو شوق چرایا تھا کہ وہ اپنی زبردست چھلانگ کے ذریعے ٹرک سے فرار ہوکر آزادی کو انجوائے کریں گے لیکن معاملہ کچھ الٹا یوں پڑ گیا کہ بکرے میاں نے جوں ہی چھلانگ لگائی وہ اپنے سینگوں کے بل ایک کیبل سے اٹک گئے اور اب جھولا جھولنے لھے۔
ٹرک ڈرائیور نے عقبی آئینے میں انہیں جھولا جھولتے دیکھا تو ویڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پر بھی ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔