ایک نیوز : معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث سچن بشنوئی آذر بائیجان سے گرفتار، بھارت کے حوالے کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی کے بھتیجے سچن بشنوئی عرف سچن کو آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو سے گرفتار کرکے بھارتی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
سدھو موسی والا قتل کیس کے حوالے سےدہلی پولیس کے ایک خصوصی سیل نے سچن تھاپن کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ اسپیشل سی پی ایچ جی ایس دھالیوال نے میڈیا کو بتایا کہ مبینہ طور پر سچن اور انمول بشنوئی نامی ایک اور ملزم نے شوٹروں کی خدمات حاصل کی تھیں اور قتل کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود کا بندوبست کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق سچن تھاپن لارنس بشنوئی کے بھتیجے ہیں۔ اس نے گینگسٹر گولڈی برار کے ساتھ مل کر موسی والا کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔ مئی 2022 میں سدھو موسی والا کے قتل کے فوراً بعد سچن تھاپن مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ پر دبئی فرار ہو گئے تھے۔ وہ دبئی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھتہ خوری سے متعلق الزامات میں بھی مطلوب ہے۔
یادرہے گلوکار سدھو موسی والا کو 29 مئی 2022 کو مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جس کے الزام میں گینگسٹر لارنس بشنوئی جیل میں بند ہیں۔
کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار پر بھی قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
مانسا پولیس نے کہا ہے کہ وہ سچن کی حوالگی کے بعد اس کا ریمانڈ حاصل کریں گے۔ مانسا کے ایس ایس پی ڈاکٹر نانک سنگھ نے کہا ہے کہ وہ بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔