ہندو انتہا پسند پولیس اہلکار کی مسلمان مسافروں کو قتل کرکے نعرے بازی،ویڈیو

Aug 01, 2023 | 12:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  اگر بھارت میں رہنا ہے تو یوگی یا مودی۔۔ قاتل پولیس کانسٹیبل کی ٹرین میں مسلمان مسافروں کی لاشوں کے پاس کھڑے ہوکر نعرے بازی ۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں حوالدار چیتن سنگھ کو ایک لاش کے پاس کھڑے یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’اگر ووٹ دینا ہے، اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو میں کہتا ہوں مودی اور یوگی، یہ دو ہیں۔‘

ایک پولیس کانسٹیبل نے ٹرین میں اپنے ہی سینئر اور تین غریب مسلمانوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہیں گولی مارنے کے بعد وہ مسافروں سے یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے کہ 'اگر آپ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو صرف مودی اور یوگی' ۔
ویڈیو کے حوالے سے انڈین ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہم اس ویڈیو کی تصدیق ملزم کو دکھا کر کریں گے۔ اس نے ٹرین میں مسافروں کو دہشت زدہ کیا، ہم ٹکٹ چیکر، مسافروں اور ریلوے کے ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈ کریں گے تاکہ ویڈیو کا مقصد جانا جا سکے۔


 یادرہے بھارت میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک حوالدار نے جے پور سے ممبئی جانے والی ایک ٹرین میں فائرنگ کر کے اپنے ایک افسر اور تین مسافروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حوالدر چیتن سنگھ نے پہلے اپنی خودکار بندوق سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹیکارام مینا پر گولی چلائی اور اس کے بعد مسافروں کو نشانہ بنایا۔ہلاک ہونے والے تین مسافروں میں سے دو کی شناخت اصغر عباس علی اور عبدالقادر محمد حسین کے نام سے ہوئی۔

مزیدخبریں