ایک نیوز: اگر بھارت میں رہنا ہے تو یوگی یا مودی۔۔ قاتل پولیس کانسٹیبل کی ٹرین میں مسلمان مسافروں کی لاشوں کے پاس کھڑے ہوکر نعرے بازی ۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں حوالدار چیتن سنگھ کو ایک لاش کے پاس کھڑے یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’اگر ووٹ دینا ہے، اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو میں کہتا ہوں مودی اور یوگی، یہ دو ہیں۔‘
ایک پولیس کانسٹیبل نے ٹرین میں اپنے ہی سینئر اور تین غریب مسلمانوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہیں گولی مارنے کے بعد وہ مسافروں سے یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے کہ 'اگر آپ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو صرف مودی اور یوگی' ۔
ویڈیو کے حوالے سے انڈین ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہم اس ویڈیو کی تصدیق ملزم کو دکھا کر کریں گے۔ اس نے ٹرین میں مسافروں کو دہشت زدہ کیا، ہم ٹکٹ چیکر، مسافروں اور ریلوے کے ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈ کریں گے تاکہ ویڈیو کا مقصد جانا جا سکے۔
An RPF constable shot dead his own senior and three poor Muslims on a train. After shooting them he is heard telling passengers, ‘if you wish to stay in India, then just Modi and Yogi’ This one is also on the blood thirsty news anchors demonising an entire community… #RPFJawan… pic.twitter.com/ll3FW4gR0F
— Waahiid Ali Khan (@waahiidalikhan) July 31, 2023
یادرہے بھارت میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک حوالدار نے جے پور سے ممبئی جانے والی ایک ٹرین میں فائرنگ کر کے اپنے ایک افسر اور تین مسافروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حوالدر چیتن سنگھ نے پہلے اپنی خودکار بندوق سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹیکارام مینا پر گولی چلائی اور اس کے بعد مسافروں کو نشانہ بنایا۔ہلاک ہونے والے تین مسافروں میں سے دو کی شناخت اصغر عباس علی اور عبدالقادر محمد حسین کے نام سے ہوئی۔