اقوام متحدہ کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، تمام ممالک کو پاکستان کیساتھ تعاون کی اپیل

اقوام متحدہ کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، تمام ممالک کو پاکستان کیساتھ تعاون کی اپیل

ایک نیوز: اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نےباجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کو عالمی امن کےلئے سنگین خطرہ قرار  دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نےحکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سیکیورٹی کونسل  نے ہر قسم اور شکل کی دہشتگردی کو عالمی امن کےلئے سنگین خطرہ قرار  دیا ہے۔ سیکیورٹی کونسل نےتمام متعلقہ  ممالک سے باجوڑ واقعے کے مجرمان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔

سکیورٹی کونسل کے اعلامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔واقعے میں ملوث تمام کرداروں، مالی معاونوں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔تمام متعلقہ ممالک بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اپنی ذمہ داریوں کے مطابق مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ، بلاجواز اور قابل مذمت ہے۔