گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملہ، وزیر اعلی کا وزیر اعظم سے ٹیلفونک رابطہ

Aug 01, 2023 | 11:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کے خاندان کو ہر ممکن مدد اور فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچی رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےوزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور  کیس کے  حوالے سے وزیراعظم محمد شہبازشریف  سے گفتگو کی۔محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین نے ملاقات میں انصاف اور مدد کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی کے والدین کی استدعا وزیراعظم محمد شہبازشریف تک پہنچائی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی کی صحت اورعلاج معالجے کے بارے میں بھی  وزیراعظم محمد شہبازشریف کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مظلوم خاندان کی ہر ممکن مدد اور فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-01/news-1690871024-1268.mp4

تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ لاہور کے جنرل ہسپتال  میں زیر علاج ہے،آج میڈیکل بورڈ مٹینگ ہو گی جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔14 رکنی میڈیکل بورڈ رضوانہ کا پھر طبی معائنہ کرئے گا۔میڈیکل بورڈ  نےرضوانہ کی جلد صحتیابی کیلئے ادویات کو بھی بدلہ دیا ہے۔ رضوانہ کے پھپھڑوں کی  صفائی کا عمل بھی جاری ہے،پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث رضوانہ کو سانس لینے میں دشواری تھی۔رضوانہ کی روزانہ کی بنیاد پر فزیو تھراپی شروع کرادی گئی  ہے ۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہےکہ رضوانہ کی مختلف ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں مزید 10 دن لگیں گے۔

مزیدخبریں