ایک نیوز: ریکوڈک اور سیندک منصوبے کی کامیابی ملک کے روشن مستقبل کی موجودہ مثال ہیں، تاہم اس منصوبے سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ کی کامیابی ملک میں نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ میں عالمی توجہ اور دلچسپی کے بعد اسلام آباد میں منرل سمٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، آج اسلام آباد سرینہ ہوٹل میں پاکستان منرل سمٹ، ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ منعقد ہو گی۔
اسلام آباد میں ہونے والی سمٹ کا بنیادی مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز کرنا ہے۔
اِس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف چیف گیسٹ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر گیسٹ آف آنر ہونگے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام سے پاکستان میں ترقی کے ایک سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور حکومت پاکستان نے (ایس آئی ایف سی) کا قیام عمل میں لا کر پاکستان کو تیز تر ترقی کے نئے دور میں شامل کرنے کا عزم کیا ہے۔
قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان مستقبل کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنیات کے میدان میں جدید طریقہ کار سے آراستہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پاکستان کی تیز تر ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس حوالے سے گرین پاکستان اور آئی ٹی سیمینار کے کامیاب انعقاد کے بعد آج پاکستان منرلز سمٹ، ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ کا انعقاد اسلام آباد میں آج کیا جارہا ہے۔
سیمینار میں ماہر معدنیات اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد جس میں سعودی عرب اور دیگر ممالک سے سرمایہ کار شرکت کریں گے جبکہ اس سیمینار کے انعقاد سے پاکستان میں 6 لاکھ مربع کلو میٹر تک پھیلے معدنیات بشمول کوئلہ، کاپر، سونا، زنک، ماربل کی 90 اقسام اور نمک کے ذخائر کو جدید اور تیز تر کان کنی کے ذرائع استعمال کر کے ملکی برآمدات میں بھر پور اضافہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔